پنڈدادان خان میں نظامت تربیت کا ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ

مرکزی نظامت تربیت کے زیرِاہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ پنن وال منہاج ماڈل سکول پنڈ دادان خان میں منعقد ہوا۔ کیمپ میں مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب علامہ محمد ادریس رانا، نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے شرکت کی جبکہ صدر پاکستان عوامی تحریک ذوالفقار چشتی، جنرل سیکرٹری PAT ضلع جہلم قاضی نصیر نے بھی شرکت کی۔

صدر تحریک منہاج القرن پنڈدادان خان حاجی اصغر نے مہمانوں کو خوش مدید کہا۔ ٹوبہ اور پنڈ دادن خان تحصیل کی دونوں تنطیمات کے 50 سے زائد عہدہداران شریک تھے۔ تقریب کے آغاز میں محمد ادریس رانا نے پنڈ دادن خان کی تنظیم کو تنظیم کو کیمپ کے انعقاد پر مبارک باد دی۔ اس کے بعد پروفیسر محمد سلیم احمد نے تنظیمی تربیت پر لیکچر دیا۔

تقریب کا اختتام علامہ غلام مرتضیٰ علوی کے لیکچر پر ہوا جس میں انہوں عہدیداران کو اپنے اندر لیڈرشپ کی صلاحیتوں کو ابھارنے پر زور دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top