اکیڈمی آف اسلامک سائنسز میں اسلامک لرننگ کورس کی اختتامی تقریب

مرکزی نظامت تربیت اور منہاج کالج برائے خواتین کے اشتراک سے قائم اکیڈمی آف اسلامک سائنسز میں اسلامک لرننگ کورس کے چوتھے سیشن کی اختتامی تقریب 15 اکتوبر 2019ء کو منہاج کالج برائے خواتین میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں عرفان القرآن کورس، فن نعت کورس، فن خطابت کورس، عرفان العقائد اور عرفان الفقہ کورس مکمل کرنے والی 40 طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ یہ کورس یکم ستمبر سے شروع ہوا تھا۔

تقریب میں پرنسپل MCW ڈاکٹر ثمر فاطمہ، وائس پرنسپل کالج آفتاب احمد قادری، مس سعدیہ الماس، مس کلثوم طفیل، مرکزی ناظم تربیت، غلام مرتضٰی علوی، نائب ناظمِ تربیت و کوآرڈینیٹر اکیڈمی علامہ محمد منہاج الدین قادری اور نائب ناظمِ تربیت قاری محمد عثمان نے شرکت کی۔

تقریب میں کورس کی شرکاء طالبات اور ان کے والدین بھی شریک ہوئے۔ اسلامک لرننگ کورس کے تمام ٹیچنگ سٹاف نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا اور جملہ مہمانوں کے سامنے طالبات سے پریزنٹیشنزبھی لی۔ طالبات کی طرف سے دی جانے والی پریزنٹیشنز کو دیکھ کرتمام مہمانوں دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔

تقریب میں پرنسپل MCWنے کہا کہ گرلز کالج میں شارٹ کورسز کا ایک خواب تھا جو گزشتہ چار سالوں سے شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ نظامت تربیت کے تعاون کی وجہ سے شارٹ کورسزکا سلسلہ نہایت کامیابی سے جاری ہے۔ طالبات نے جو علوم وفنون (45) دنوں میں حاصل کیئے درس نظامی یہ سلیبس دو سالوں میں مکمل کرواتی ہے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے نظامت تربیت اور گرلز کالج کو کورس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ نظامت تربیت ملک بھر میں تعلیم و تدریس کے اس کارخیر کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، جو ایک بہترین اور منفرد طریقہ تدریس کا حامل ہے۔

تقریب میں طالبات نے تقاریر بھی کیں جبکہ فقہ، عقائد اور عرفان القرآن کی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ آخر میں طلبات میں اسناد تقسیم کی گئی۔ تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top