منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کی تیاریاں مکمل

تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام قائد باغ میں میلاد کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر گئیں، 3 نومبر کو باغ قائد میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں چئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔

میلاد کانفرنس کی حتمی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے باغ قائد کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ترانتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ صدر TMQ کراچی نعیم انصاری، ناظم مرزا جنید علی اور پنڈال کمیٹی کے سربراہ فاروق شیخ اور دیگرممبران بھی یہاں موجود تھے۔

میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے لیے اجلاس

اس سے پہلے میلاد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں خصوصی اجلاس اجلاس المنہاج زونل سیکرٹریٹ کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 3 نومبر کو چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلادالنبیﷺ کانفرنس (کراچی) سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، نعیم انصاری، مرزا جنید علی اور کانفرنس کی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان بھی اجلاس میں موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top