منہاج القرآن نارتھمپٹن کے زیراہتمام خواتین کی محفل میلاد

منہاج القرآن نارتھمپٹن کے زیراہتمام خواتین کی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میں ہالینڈ سے محترمہ عائشہ قادری باجی مہمان خصوصی تھیں۔ پروگرام کا آغاز ننھے عمر محی الدین کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد نعت خواں بہنوں نے آپ ﷺ کی بارگا ہ میں نعتیہ کلام پڑھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محترمہ باجی مسرت بشیر نے ادا کیئے۔

محترمہ عائشہ قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہتائی مدلل انداز میں حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے تذکرے کیے اور پیغام میلاد دیتے ہوئے خواتین کو سیرت مصطفیﷺ کی پیروی کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے خواتین کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت سیرت رسول ﷺ کے مطابق کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آخر میں خواتین کو تحریک منہاج القرآن اور قائد تحریک کے پیغام (دہر میں اسم محمد ﷺ سے اجالا کردے) سے آگاہ کیا۔ محفل کا اختتام ذکر و درود پاک، صلوۃ و سلام اور دعا کیساتھ ہوا۔ محفل کے بعد خواتین میں ضیافت میلاد کا لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

رپورٹ: شفقت بشیر (سابق صدر منہاج ویمن لیگ اسلام آباد)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top