منہاج القرآن ملتان کے زیر اہتمام بارہویں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی

تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیراہتمام بارہویں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن جنوبی پنجاب سردار شاکر مزاری نے کی۔ ریلی میں منہاج القرآن ملتان کے کارکنان، قائدین سمیت علماء و مشائخ، سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات، متحدہ میلاد کونسل اور تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔

میلاد ریلی کی قیادت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر مزاری، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، معصوم میاں حامد نقشبندی، ضلعی صدر یاسر ارشاد دیوان، سرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، ناظم احسان سعیدی، ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک میجر محمد اقبال چغتائی، مرکزی رہنما راؤ محمد عار ف رضوی، صدر متحدہ میلاد کونسل مرزاارشدالقادری، رکن الدین ندیم حامدی سمیت تحریک منہاج القرآن اور متحدہ میلاد کونسل کے قائدین نے کی۔

میلاد ریلی میں، علامہ سعیداحمد فاروقی، محمد ایوب مغل، راؤ عبدالقیوم شاہین، شہزاد فیصل ارائیں، سلطان محمود ملک، اختر عالم قریشی، ڈاکٹراکمل مدنی، علامہ اقتدارحسین نقوی، بشارت عباس قریشی، مطیع الرسول سعیدی، الحاج محمد علی انصاری، قاری حنیف انصاری، علامہ امیر اظہر سعیدی، قاری توفیق حامدی، چوہدری جاوید بندیشہ، قاری سیف الرحمن، پیر افضل فریدچشتی، حافظ منظور الہی، منشورقادری، زمان اعوان، حکیم پیر ذیشان سیفی، کامران عالم نقشبندی، فرحان الحق حقانی، قاری غلام جیلانی نقشبندی، علامہ سعیداختر، انجینئر فخرالاسلام بھٹہ، محبوب قادری، عثمان رفیق، عامر قادری، امجد بھٹہ، سید حسنین شاہ، احمد قریشی، کے علاوہ کثیر تعداد میں عشاقانِ رسول نے شرکت کی۔

مشعل بردار میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکرمزاری اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی نے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے حبیبﷺ کو ہمارے درمیان مبعوث فرما کر احسان عظیم فرمایا، یہی وجہ ہے کہ ولادت ِ مصطفےٰ ﷺ کی خوشی کائنات کی سب سے بڑی خوشی ہے۔ پوری امت مسلمہ اس خوشی کو منانے کا خصوصی اہتمام کرتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن پوری دنیا میں اپنے پیارے نبی ﷺ کی ولادت کا جشن منفرد انداز میں مناتی ہے۔

صاحبزادہ معصوم میاں حامد نقشبندی، ضلعی صدر یاسر ارشاد اور میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا کہ تاجدار ِ کائنات کی آمد سے ظلم وستم کی سیاہ رات کا خاتمہ ہوا۔ معاشرے کے مظلوم اور کمزور طبقات کو سراٹھا کر جینے کا حوصلہ ملا۔ جہالت کے اندھیرے علم کی روشنی میں تبدیل ہوگئے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدرایوب مغل، علامہ سعیداحمد فاروقی اور ڈاکٹر اکمل مدنی نے کہا کہ تاجدار کائنات کی آمد سے زمانہ مساوات پر مبنی نئے نظام سے ٓشنا ہوا جس میں آقا و غلام کی تمیز ختم ہوگئی۔ امیر و غریب، بادشاہ و فقیر ایک ہی صف میں کھڑے نظرآئے۔

تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین، متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری اور رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فروغِ عشق رسول کی سب سے بڑی تحریک ہے جو نہایت منظم انداز میں پوری دنیا میں حضور کے عشق کی شمعیں روشن کررہی ہے۔ مخدوم شہباز ہاشمی اور راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سفیر عشق رسول ہیں جنہوں نے نوجوان نسل کے دلوں میں عشق رسول کی مشعلیں روشن کیں۔

ریلی کے راستے میں جگہ جگہ تاجروں کی جانب سے شرکاء ریلی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔ میلاد ریلی حسین آگاہی الیکڑونکس مارکیٹ سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top