میلاد کانفرنس کراچی میں شرکت کے لیے مختلف جماعتوں کے قائدین کو دعوت

منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 3 نومبر کو قائد باغ میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے جنرل سیکرٹری آصف اللہ رکھا، سیکرٹری کوآرڈینیشن سید ظفر اقبال، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نوید عالم، سیکرٹری انفارمیشن الیاس مغل پر مشتمل وفد نے کراچی میں مختلف سیاسی و سماجی، مذہبی رہنماوں کو میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس سلسلہ میں وفد نے پاک سرزمین پارٹی کے سیکرٹریٹ میں PSP کے قائدین آصف حسنین، آسیہ اسحاق، علماء ونگ کے قائدین، MQM مرکز بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء امین الحق و دیگر ممبران رابطہ کمیٹی، ڈاکٹر فاروق ستار سے انکی رہائش گاہ پی آئی بی کالونی جبکہ مجلس وحدت المسلمین سندھ کے قائدین ظفر تقی، ناصر حسین سے MWMکے سیکرٹریٹ میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے قائدین نے تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 3 نومبر بروز اتوار شام 6 بجے باغ قائد میں ہونے والی عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت ہوئے ماہ مقدس ربیع الاول کی تمام قائدین کو مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر تمام جماعتوں کے قائدین نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سیاسی، دینی، مذہبی، علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر طاہر القادری ایک عظیم علمی، سیاسی اور سماجی شخصیت ہیں اور اتحاد بین المسلمین و اتحاد بین المذاہب کے داعی ہیں۔ قائدین نے تحریک منہاج القرآن کے عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top