سرگودھا میں نظامت تربیت کا تنظیمی ورکرز کنونشن

مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام سرگودھا میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں ضلع سرگودھا کی تمام تحصیلات سے جملہ فورمز کے 500 سے زائد عہدیداران اور ورکرز نے شرکت کی۔ مرکز کی طرف سے ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی کوآرڈینیٹر کورسز محمود مسعود اور نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رانا محمد ادریس نے شرکت کی۔کاشف اقبال ضلعی صدر سرگودھا نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ضلع سرگودھا کی تنظیمی کارکردگی پیش کی۔

انہوں نے شرکا ءکو بتایا کہ الحمدللہ ضلع سرگودھا کی تمام تحصیلات میں تنظیم سازی مکمل ہوچکی ہ ےاور ضلع بھر کی 250 یونین کونسل میں سے زائد یونین کونسلز میں تحریک کی تنظیمات قائم ہیں۔ ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی نے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصظفوی انقلاب ہماری منزل ہے۔ نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات رانا محمد ادریس نے کارکنان کو آئندہ تنظیمی زندگی کا لائحہ عمل واضع کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top