کینیڈا: منہاج القرآن کے زیراہتمام ملٹن میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

منہاج القرآن کینیڈا کے زیراہتمام ملٹن میں محفل میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کا شرف  قاری شفیق نعیمی الاظہری نے حاصل کیا، آقا دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کی سعادت زین زاہد، عبداللہ شیخ اور ابراہیم شیخ نے حاصل کی، جبکہ نقابت کے فرائض کامران صدیقی صاحب نے انجام دیئے۔

اس موقع پر عبداللہ راجہ نے انگریزی زبان میں اور علامہ احمد اعوان نے اردو زبان میں میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایمان افروز خطاب کیا۔ آخر پر تاجدار کائنات ﷺ کی بارگاہ میں اجتماعی طور پر سلام پیش کیا گیا، سید علی قادری نے نہایت خوبصورت آواز میں سلام پڑھا اور دعا علامہ احمد اعوان کروائی۔ محفل کے اختتام پر لوگوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top