تحریک منہاج القرآن لودھراں کے ضلعی صدر چوہدری عبدالغفار سنبل کے والد گرامی کی قل خوانی

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالغفار سنبل اور چوہدری محمد طاہر سنبل کے والد گرامی کی قل خوانی کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ ختم شریف و قل خوانی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے پیر سید ظفر علی شاہ نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مبارکہ سب کے لیے ہدایت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد سے جہان نور سے روشن ہوگیا۔ آقائے دوجہاں کی سیرت طیبہ کے ہزاروں گوشے ہیں جس مرضی گوشے کو دیکھ لیں وہ سراپا ہدایت ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سردار شاکر خان مزاری نے کہا کہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اصل ایمان ہے جس دل میں عشق مصطفی نہیں وہ ایمان کی دولت سے محروم ہے، صحابہ کرام کا مرکز صرف اور صرف ذات مصطفی اور عشق مصطفی تھی۔

منہاج القرآن علما کونسل کے صدر علامہ نصیر احمد بابر نے قل خوانی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخلاق محمدی سے انسان کی تکمیل ہوتی ہے آپ کا سب سے بڑا معجزہ اخلاق حسنہ ہے۔

قل خوانی میں میاں محمد شفیق آرائیں MNA ، ملک ریاض، زبیر خان بلوچ سابق MPA ، شیخ افتخارالدین تاری سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی، رائو احسان الحق، حاجی غلام نازک آرائیں، رائو محمد سلیم ببلی، چوہدری ساجد، سردار شاکر خان مزاری، مہر شعبان ورک صدرPAT، احمد سعید جامی، محمد اکرم کانجو، محمد طاہر امیر غوری، ملک سلطان آرائیں، چوہدری محمد یعقوب، چوہدری شہباز، چوہدری صدیق، چوہدری الیاس، چوہدری دلدار، پیر گل امام شاہ، حاجی مہدی حسن، میاں نذیر احمد، سلیم جمال غوری، خواجہ فاروق ایڈووکیٹ، مرزا سلیم اختر، نواب علی، ملک قاسم، ملک محمد انور قادری، رائو محمد اسحاق خان، ملک محمد اسلم حماد، قاری عبدالقیوم غوری، محمد نوید مصطفوی، خواجہ محمد یعقوب، فوجی ظہور حسین، مرزا ریاض، ظفر آفتاب بھٹی، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، ملک رشید احمد، ارشد علی مرزا، زاہد علی مصطفوی، خواجہ محمد احمد قادری، انجمن تاجران کے ممبران، میلاد مصطفی کمیٹی کے ممبران، چوہدری حاجی رشید، رائو محمد طاہر، فوجی محمد اعجاز، رانا محمد اکرم، رانا محمد امجد، چوہدری محمدا سلم، ملک محمد اختر، رائو محمد اخلاق، حافظ محمد ارشاد، محمد مجاہد، تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے کارکنان و عہدیداران کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top