ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا کی دبئی میں World Tolerance Summit 2019 میں شرکت

World-Tolerance-Summit-2019

تحریک منہاج القرآن کی نظامت انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے دبئی میں منعقدہ World Tolerance Summit 2019 میں خصوصی شرکت کی۔دو روزہ کانفرنس 13 اور 4 نومبر 2019ء کو مدینۃ جمریہ کانفرنس اینڈ ایونٹس سنٹر دبئی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد دبئی کی وزارت ثقافت نے کیا تھا۔ کانفرنس میں سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔

کانفرنس میں 105 ممالک سے مندوبین شریک ہوئے جبکہ شہرآفاق اسکالرز اور محقین و مصنفین کی بین المذاہب رواداری پر لکھی گئی کتب کی نمائش بھی ہوئی، بین المذاہب روادی پر مذاکرے اور مندوبین کے درمیان ڈائیلاگ سیشن بھی ہوئے۔

کانفرنس کے کتب سٹال میں سہیل احمد رضا نے منہاج القرآن کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انگریزی و عربی کتب کی نمائش کی۔ اس موقع پر سہیل احمد رضا نے کنگ عبدالعزیز سنٹر فار نیشنل ڈائیلاگ ریاض کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الفوزان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا دہشت گردی کے خلاف فتویٰ کا عربی مترجم نسخہ بھی پیش کیا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں مختلف اسکالرز، نمائندگان، مصنفین، رہنماوں اور شرکاء کو بھی سہیل احمد رضا نے شیخ الاسلام کی مختلف انگلش و عربی کتب بطور تحفہ پیش کیں۔ جنہیں انہوں نے بے حد سراہا۔

World-Tolerance-Summit-2019

World-Tolerance-Summit-2019

World-Tolerance-Summit-2019

World-Tolerance-Summit-2019

World-Tolerance-Summit-2019

World-Tolerance-Summit-2019

World-Tolerance-Summit-2019

World-Tolerance-Summit-2019

World-Tolerance-Summit-2019

World-Tolerance-Summit-2019

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top