منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا کے زیراہتمام میلاد تحائف کی تقسیم

منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ 2019ء تقریبات کے سلسلہ میں مختلف ایونٹس منعقد کیے گئے۔ منہاج ویلفیئر کے رضا کاروں نے مقامی کینسر تنظیم کے تعاون سے کینسر کیخلاف آگاہی مہم کی تقریب منعقد کی۔ 17 نومبر 2019ء کو نوری ہال وزٹ کے دوران تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعاد مولانا علی محمد نے حاصل کی۔ اس موقع پر کینسر فاونڈیشن Sagir Deshmukh کی طرف سے کینسر کے مرض بارے اگاہی کا لیکچر بھی دیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا کی کینسر کیخلاف مہم کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔ یہاں کینسر کے مریضوں بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے اور انہیں کھلونے بھی دیئے گئے۔

منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلیفیئر فاونڈیشن انڈیا نے میلاد النبی تقریبات کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام کیا، ہاسپتالوں کے وزٹ کے دوران بچوں اور بڑی عمر کے مریضوں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔ منہاج ویلیفیئر بھیوہندی کی ٹیم نے رفیق شیخ کی سربراہی میں ناکودہ جین ایڈویسی سکول کا دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے سکول کے بچوں میں تحائف اور سوئٹس بھی پیش کیں۔

بعدازاں رضا کار ٹیم نے پوسٹ آفس، اولڈ ایج ہوم، آرفن ہوم، مہارشٹرا ایس ٹی ڈیپارٹمنٹ، مقامی ہاسپتال اور احمد آباد کے مختلف ہاسپتالوں کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مریضوں اور دیگر لوگوں میں تحائف تقسیم کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top