چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا دورہ فرانس

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری فرانس کے مختصر تنظیمی وزٹ کیا، دورہ میں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماوں کے تنظیمی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ظل حسن، علی عباس بخاری ، فیصل حسین، شیخ زاہد، علامہ حسن میر قادری، راجہ بابر، چوہدری سلیمان اسلم، شعیب اشفاق و دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اس پر فتن دور میں ایک عظیم تجدیدی تحریک ہے جو آئندہ نسلوں تک قرآن وسنت کے حقیقی پیغام اور تعلیمات کو پہنچانے کے لیے اپنا عالمگیر کردار ادا کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خدمت دین کے اس عظیم کام میں تحریک کے ہر کارکن کو شامل کیا ہے۔

منہاج القرآن نوجوان نسل کو تزکیہ، نفس، تصفیہ قلب، فہمِ دین، اِصلاحِ اَحوال، اخلاقی، روحانی تربیت و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری گزشتہ 40 سال سے احیائے اسلام علم و امن، محبت و بھائی چارے کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔

منہاج القرآن کے نئے مرکز کی افتتاحی تقریب

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فرانس میں منہاج القرآن کے نئے مرکز کا منہاج اسلامک سنٹر کا افتتاح بھی کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد چیئرمین سپریم کونسل نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ خدمتِ دین کے مشن پر کار بند مصطفوی کارکنان و عہدیداران کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے آپ کو اخلاقی اور روحانی اعتبار سے اس مقام پر رکھیں کہ وہ واقعتاً اس مشن کے پیغام کے عملی پیکر نظر آئیں۔

کارکنان سے ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری فرانس کے مختصر تنظیمی وزٹ کے موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز فرانس کے ذمہ داران و کارکنان سے ملاقات کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top