ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن فرانس مرکز میں لائبریری کا وزٹ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس مرکز میں قائم لائبریری کا وزٹ کیا اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے رہنماء علامہ حسن میر قادری، منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماء بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے لائبریری میں موجود کتب کو دیکھا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی انتظامیہ نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو بتایا کہ لائبریری کی تزئین و آرائش کا کام ابھی جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لائبریری پراجیکٹ کے منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے منتظمین کو مبارکباد دی۔ لائبریری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب رکھی گئیں ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top