طلبہ پاکستان کی آئیڈیالوجی کے خلاف ہونیوالی سازشیں ناکام بنائیں گے

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا آل پاکستان طلبہ کنونشن یکم دسمبر کو ہو گا
ایک نصاب ایک پاکستان کنونشن میں چاروں صوبوں سے 10 ہزار طلبہ شریک ہونگے

لاہور (28 نومبر 2019) تحریک منہاج القرآن کی طلبہ تنظیم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام آل پاکستان قومی طلبہ کنونشن یکم دسمبر کو الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں ہو گا۔ کنونشن میں چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سے 10 ہزار طلبہ شریک ہونگے۔ کنونشن میں طلبہ حقوق اور فروغ تعلیم کیلئے کالجز اور یونیورسٹیز میں کام کرنیوالی طلبہ تنظیموں کے مرکزی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی انتظامی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس ایم کے مر کزی صدر عرفان یوسف نے بتایا کہ قومی طلبہ کنونشن ’’ایک نصاب ایک پاکستان‘‘ کے سلوگن کے تحت منعقد ہو رہا ہے، اب ایک پاکستان کی تشکیل میں طلبہ وہی کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں جو کردار طلبہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں کیا تھا۔

انتظامی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، حافظ غلام فرید، سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، اقرا جامی، سعید شاہ، فراز ہاشمی و دیگر رہنما شریک تھے۔

خرم نواز گنڈاپور نے چاروں صوبوں کے طلبہ کو لاہور میں جمع کرنے اور طلبہ کے حقوق کیلئے لائحہ عمل بنانے کے عزم پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قائدین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ ہی مستحکم اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں انہوں نے ایک نصاب اور ایک پاکستا ن کیلئے جدوجہد کا آغاز کرنے پر ایم ایس ایم کی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہی خواب بانی پاکستان کا تھا اور یہی خواب قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی آئیڈیالوجی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائینگے۔ چوہدری عرفان یوسف نے کہاکہ پاکستان بھر کے طالبعلم اعلیٰ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے حکومتی اور غیر حکومتی سطح پر ہونیوالی ہر کوشش اور جدوجہد کا حصہ بنے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top