لودھراں: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الحدیث پیر سید ظفر علی شاہ مہروی ڈویژنل (امیر جماعت اہلسنت پاکستان)، علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر جاپان)، پیر مہر امام رانا اشرف علی خان، ملک غلام نازک آرائیں، ملک رمضان آرائیں، چودھری طاہر سنبل اور ملک احمد بخش تھہیم کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین اور معززین نے شرکت کی، کانفرنس میں بہت بڑی تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ ملک پاکستان کے نامور نعت خوانوں نے بارگاہ نبوی ﷺ میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کیے۔

شیخ الحدیث پیر سید ظفر علی شاہ مہروی ڈویژنل امیر جماعت اہلسنت پاکستان نے میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کے فروغ کے لیے کام کرنے والے اداروں اور تحریکوں کی سرپرستی کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، تحریک منہاج القرآن کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے نوجوانوں کو خصوصی مبارکباد اور ڈھیروں دعائیں بھی دیں۔

اس موقع پر علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر جاپان) نے مرکزی خطاب کیا اور دلائل سے ثابت کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانا توحید کی دلیل ناطق ہے، میلاد مصطفی ﷺ منانا حب مصطفیٰ ﷺ اور قرب الہٰی کے حصول کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پوری دنیا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دھوم مچا دی ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ کانفرنس کے انتظام و انصرام میں ملک اسلم حماد چودھری عبد الغفار سنبل ملک انور راؤ اسحاق ملک عابد جوئیہ ملک اختر فوجی ظہور حسین مسز ارشاد منظور بیگم علامہ نصیر بابر مرزا اسلم کے علاوہ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جوانوں اور ایم ایس ایم کے طلباء نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top