منہاج القرآن ویمن لیگ لاہورکے زیرِاہتمام سیرت النبی کانفرنس ہفتہ کو ہو گی

لاہور (4 دسمبر 2019ء) منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیرِاہتمام عظیم الشان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 7دسمبر 2019ء بروز ہفتہ جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کی صدر نورین علوی نے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور نے تنظیمی عہدیداران کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے خواتین کو گھر گھر جاکر شرکت کی دعوت دے رہی ہیں۔ کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی 2 ہزار سے زائد خواتین شرکت کرینگی۔ خواتین صوبائی وزراء ،شعبہ تعلیم سے وابستہ خواتین کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top