ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی پیر سید ارشاد حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 22ویں سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت و خطاب

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addresses Urs ceremony in Lahore

پیر سید ارشاد حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے 22 ویں سالانہ عرس کی تقریب دربار عالیہ چراغیہ پیر کالونی والٹن لاہور میں 10 دسمبر 2019ء کی شب منعقد ہوئی۔ صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی خصوصی دعوت پر ان کے والد گرامی کے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک در والے کبھی دربد نہیں ہوتے۔ صوفیائے کرام کی صحبت سے انسان میں بری عادات کی جگہ اچھی عادات لے لیتی ہیں اور انسان کا دل خدمت خلق اور عشق الہی کے صادق جذبہ سے معمور ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا مزید کہنا تھا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات امن، محبت اور خدمت خلق کےلئے تھیں۔ نفرت نام کا کوئی لفظ صوفیاء کی ڈکشنری میں ڈھونڈنے سے نہیں ملتا، انسانیت سے محبت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے خصائص کی وجہ سے صوفیاء ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ سب کا پرورش کرنے والا ہے۔ پرورش تین طرح کی ہوتی ہے ایک جسمانی،ایک شعوری اور ایک روحانی۔ تخلیق انسانیت کے بعد والدین جسمانی پرورش کا فریضہ انجام دیتے ہیں استاد شعوری تربیت کرتے ہیں جبکہ ولی اللہ اور اللہ کا برگزیدہ بندہ شعوری اور روحانی دونوں طرح کی تربیت کا فریضہ انجام دیتاہے۔ تینوں طرح کی تربیتوں کی الگ خوراک اور الگ پرہیز ہے۔ سچا تصوف انسان کے دل کو ہر طرح کے دنیاوی میل کچیل سے پاک صاف کر دیتا ہے۔ تصوف کا وہ تصور جو ناخواندہ افراد نے اپنا رکھا ہے اور جس سے مراد مختلف قسم کی شعبدہ بازی لی جاتی ہے اسکا تصوف سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی تصوف کوئی مافوق الفطرت چیز ہے۔ اگر ہم اسلاف کے تصوف پر نگاہ ڈالیں تو ہمیں اپنے دور کا ہر صوفی جید عالم، صاحب تقویٰ اور عالم فقہ نظر آتا ہے حقیقی تصوف انسان کے ظاہری اور باطنی احوال کو سنوارتا ہے اسے حلال حرام کی تمیز سکھاتا اور برائیوں سے بچنے کی ترغیب اور ڈھال مہیا کرتا ہے۔

صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے صدر منہاج القرآن اور وفد میں شامل تمام رہنماؤں کا عرس کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

عرس کی تقریب میں چیئرمین سیدنا داتا علی ہجویری کمپلیکس نذیر چوہان، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ایس ایم شہزاد، ناظم منہاج القرآن علماء کونسل میر آصف اکبر، صدر تحریک منہاج القرآن لاہور حافظ غلام فرید، راجہ زاہد محمود، قاضی فیض الاسلام و دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن، مذہبی و سیاسی شخصیات اور عوام الناس (مرد و خواتین) کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addresses Urs ceremony in Lahore

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addresses Urs ceremony in Lahore

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addresses Urs ceremony in Lahore

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addresses Urs ceremony in Lahore

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addresses Urs ceremony in Lahore

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addresses Urs ceremony in Lahore

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addresses Urs ceremony in Lahore

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri addresses Urs ceremony in Lahore

خطاب

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top