شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عمرہ ادائیگی

Dr Tahir ul Qadri performs Umrah

بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مؤرخہ 27 دسمبر 2019 کو حرمین شریفین حاضری دی اور عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی القادری، نائب صدر تحریک منہاج القرآن بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، راجہ زاہد محمود و دیگر رہنماؤں نے بھی عمرہ ادا کیا۔

آپ گزشتہ ہفتے مدینہ منورہ پہنچے جہاں آپ نے روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔ جس کے بعد آپ مکہ مکرمہ گئے، جہاں آپ نے عمرہ ادا کیا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ حاضری کے دوران آپ نے امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri performs Umrah

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri performs Umrah

مدینہ پاک میں شیخ الاسلام کی مختلف شخصیات سے ملاقاتیں

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top