ڈاکٹر طاہرالقادری کا کامران رشید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

Kamran Rashid

لاہور (11 جنوری 2020ء) قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے رہنما خواجہ کامران رشید کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کامران رشید کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثناء مرحومہ کی نماز جنازہ نشاط کالونی لاہور میں ادا کی گئی، مرحومہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، رانا محمدادریس، داؤد مشہدی، مقصود احمد قادری، قاضی فیض الاسلام، عبدالرحمن، مظہر محمود علوی، طیب ضیاء، منشاء مغل، میاں زاہد اسلام، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں، کارکنان، معززین علاقہ، سیاسی، سماجی شخصیات، علماء، مشائخ اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top