فیصل آباد: سید ہدایت رسول شاہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد کے زیراہتمام صاجزادہ سید ہدایت رسول قادری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ ریفرنس میں سید شفاعت رسول قادری، حاجی امین القادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کیلئے زندہ رہنے والوں کے متعلق اللہ تعالیٰ دنیا میں ہی خاص و عام کے دلوں میں احترام کے جذبات پیدا کر دیتا ہے اور انسانیت سے پیار کرنے والوں کیلئے آخرت میں بھی انعامات اور بڑے درجات ہیں، مخلص افراد تحریکوں، تنظیموں اور جماعتوں کا سرمایہ ہوتے ہیں، یہی لوگ سوسائٹی میں مثبت تبدیلیاں لانے کا سبب بنتے ہیں۔

تعزیتی کانفرنس سے حاجی اشرف قادری، اللہ رکھا نعیم، سید حمایت رسول قادری، رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، علامہ عزیزالحسن، عمیر حنیف حجازی، سید غلام محی الدین شاہ، اسد رشید قادری، حاجی سلیم قادری، غلام محمد قادری، حاجی افضل قادری، رانا غضنفر علی، صداقت رسول شاہ، عمرفاروق، میاں ظہور نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے سید ہدایت رسول قادری مرحوم کی تنظیمی، تحریکی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سید ہدایت رسول قادری امانت اور دیانت کا پیکر تھے۔ مرحوم سچے عاشق رسول ﷺ اور محبت وطن پاکستان تھے۔ انہوں نے تصوف اور روحانیت کی اصل اقداروں کی بحالی کیلئے کردار ادا کیا، ہمیشہ بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے متحرک رہے۔ حساس ذمہ داری پر ہونے کے باوجود وہ ہر ایک سے اعلیٰ اخلاق سے پیش آتے اور آج ہر شخص انکے لئے دعاگو ہے۔

مقررین نے کہا کہ دنیا کی عارضی زندگی میں ہر شخص اچھے اخلاق پر قائم رہے، اسی میں دنیا و آخرت کی کامیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید ہدایت رسول قادری اسلام، پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کا اثاثہ تھے۔ سید ہدایت رسول شاہ نے تمام عمر پیار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیا۔ ان کی شخصیت کا اثر ہمیشہ دلوں پر قائم رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top