سنٹرل ڈربن میں منہاج القرآن کے آفس اور اسلامک لائبریری کا قیام

منہاج القرآن انٹرنیشنل KZN کی زونل اورشہری وعلاقائی تنظیمات کے تعاون سے منہاج القرآن اسلامک لائبریری اور آفس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس سلسلہ میں 25 جنوری 2020 بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب افتتاحی تقریب کا انعقاد کوئین سٹریٹ ڈربن میں مولاناخواجہ قاسم رسول نقشبندی کی شاپ کی بالائی منزل پر ہوا، جہاں لائبریری قائم کی گئی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ درود شریف اور نعت رسول مقبول کی سعادت علامہ ایوب طفیل قادری صدر MQI ڈربن علامہ طاہر رفیق نقشبندی منہاجین (صدر MQI نٹال)نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا کام پوری دنیا میں بالعموم اسلامک لائبریریز اور دفاتر کے قیام سے ہی بانی وسرپرست اعلی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی سینکڑوں کتب اور ہزار ہا DVD اور CDs کے ذریعے پھیلا ہے۔ الحمدللہ آج ساوتھ افریقہ کے تمام صوبوں میں باقاعدہ لائبریریز کا قیام عمل میں آچکا ہے جن سے ہزار ہا افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

علامہ حافظ اسماعیل خطیب (ناظم دعوت و تربیت نٹال) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس عظیم تحریک سے نسبت اللہ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاص لطف و کرم کا نتیجہ ہے۔

شیخ خالد محمود (صدر پائن ٹاون )، عابد منیر ( صدر ساوتھ بیچ) اور زونل ناظم عمیر صابر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تما م احباب نے خواجہ قاسم نقشبندی کی اس کاوش پر انہیں مبارک باد دی۔ زونل صدر نے تمام صوبائی و علاقائی تنظیمات کے قائدین تحریک اور مقامی بزنس کیمیونٹی کی بھر پور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی درازی عُمر اور صحت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ آخر میں مہمانان گرامی کی خدمت میں پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک اور مرکزی قائدین نے لائبریری کے قیام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top