منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 119 واں درسِ قرآن و حلقہ درود

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ افریقہ کے زیراہتمام 119واں ماہانہ حلقہ درود فکر اور درس عرفان القران 2 فروری 2020 بعد نماز مغرب گرے سٹریٹ جمعہ مسجد میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت سید سعد گیلانی، درود شریف اور نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت محمد سعید قادری، صوفی ظفر اقبال نقشبندی اور حافظ محمد فیصل نے حا صل کی۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے فضائل درود اور ادب و محبت والدین کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ایک منظم طریقے سے درود وسلام پڑھنے کا عمل ازل سے اللہ سبحانہ تعالی اور اس کے فرشتوں کر رہے ہیں۔ یہ عظیم سعادت ہمارے ملک پاکستان کو مجدد دین ملت عاشق صادق شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں گوشہ درود منہاج القرآن لاہور کو نصیب ہوئی۔ جس کے تحت جہاں 24/7 درود سلام اور قرآن کریم پڑھا جاتا ہے اور جس مرکز کے تحت پوری دنیا میں یہ سلسلہ جاری ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں آج کا یہ 119 واں ماہانہ پروگرام سا وتھ افریقہ کی سب سے بڑی جمعہ مسجد ڈربن میں اسی کی ایک کڑی ہے ۔ جہاں ہر ماہ ایک لاکھ سے چار لاکھ تک دوست درود شریف پیش کرتے ہیں جس کا اندراج مرکزی گوشہ ء درود شریف میں کروایا جاتا ہے۔

آخر میں ممتاز بھائی کی والدہ محترمہ کی بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لئے سب نے دعا کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی صحت اور درازیء عمر کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

مہمانوں کی خدمت میں نماز عشاء کے بعد لنگر پیش کیا گیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن ڈربن پائن ٹاون فینکس کی تنظیمات کے قائدین علامہ ایوب طفیل قادری صدر ڈربن، علامہ حافظ خواجہ محمد قاسم ناظم دعوت ڈربن، شیخ محمد خالد صدر پائن ٹاون، عمیر صابر جنرل سیکریٹری، محمد محسن، محمد اکرام، عمر سلمان، ذاکر رفیق اورممبر ان نے شرکت کی۔ پاکستانی بزنس کیمیونیٹی علماء، حفاظ، انڈین، بنگلا دیش اور لوکل مسلم کیمیونیٹی نے بھی بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top