ڈنمارک: منہاج اسلامک سینٹر ویلبی کی تزئین نو مکمل، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری‬ نے کا افتتاح کیا

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سابقہ ہیڈ کوارٹر اور موجودہ ذیلی مرکز ویلبی کی حال ہی میں تعمیر و تزئین نو مکمل ہوئی ہے جس میں نئے دفاتر، مسجد کا نیا ہال، سکول کے نئے کمرے اور خواتین کے ہال کی تزئین آرائش، نئے وضوخانے اور ٹوائلٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے 6 فروری 2020 کو منہاج اسلامک سینٹر ویلبی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ منہاج اسلامک سینٹر ویلبی پہنچنے پر ڈائریکٹر ویلبی علامہ اعجاز ملک، امیر تحریک منہاج القرآن ویلبی شیخ اشفاق احمد، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عمارت کے نئے ڈیزائن کو بہت پسند کیا اور انتظامیہ کو اس بڑے پراجیکٹ کی تکمیل پہ مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top