ڈنمارک: منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام سیمینار، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب

منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک پلیٹ فارم پہ منعقدہ ’اللہ کا دوست کیسے بنا جائے’ یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ ہدایت کے حصول کے لیے کسی کامل کی صحبت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، شیخ الاسلام بہترین شیخ اس لیے بنے کہ انہوں نے اپنے شیخ کی صحبت میں رہ کر سلوک ومعرفت کی منازل طے کیں۔ اللہ سے دوستی کے طلبگار کو علم ہونا چاہیئے کہ اللہ سے دوستی کا طریقہ اسکے محبوبین سے محبت اور انکی صحبت ہے۔

یہ پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ذیلی مرکز ویلبی پہ منعقد ہوا جس میں لبنان اور گیمبیا کے بعض نوجوان بھی شامل تھے جنہوں نے بعد میں چیئرمین سپریم کونسل سے ملاقات بھی کی، اسکے علاوہ مشاری گروپ نے عربی میں دل موہ لینے والی نشید پیش کیں۔ پروگرام میں منہاج سسٹرز لیگ کی بہنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top