ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اٹلی پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ میں اٹلی پہنچ گئے۔ مالپنسا ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے رہنماوں اقبال وڑائچ، سرمد جاوید، اعجاز یوسف، خرم عدیل، قاری سیف الرحمان نقشبندی، منہاج یورپین کونسل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ اور دیگر نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

چیئرمین سپریم کونسل یورپ کے ایک ماہ کے تنظیمی دورہ پر ہیں، آپ ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کا دورہ مکمل کرکے اٹلی پہنچے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اس تنظیمی دورہ کے دوران یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ افراد، علمائے کرام، اسکالرز، مختلف شعبہ جات کے ماہرین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ اٹلی میں آپ منہاج القرآن کے زیراہتمام قائد ڈے کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top