فرید ملتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں قائد ڈے تقریب
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلے میں فرید ملتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (FMRi) میں تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں نائب ناظم اعلی ریسرچ شیخ عبد العزیز دباغ، ڈائریکٹر FMRi محمد فاروق رانا، ڈائریکٹر میڈیا نور اللہ صدیقی کے علاوہ ریسرچ اسکالرز، لائبریرینز اور کمپوزرز نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن میں فرید ملتؒ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ تحریک کے تمام شعبہ جات کو فکری و نظریاتی معاونت فراہم کرتا ہے، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی و احیائی خدمات کا امین ہے۔
تقریب میں FMRi کے سینئر کمپوزر نعیم احمد کو فیئرویل بھی دیا گیا۔ تمام شرکاء نے ان کی طویل اور ٹھوس خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کے آخر پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء کی تواضع کی گئی۔
تبصرہ