نووارا: اٹالین اسلامک ریلیجئس کمیونٹی کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات

اٹلی کے شہر نووارا میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے اٹالین مسلمانوں کی تنظیم اٹالین اسلامک ریلیجئس کمیونٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ہنماء بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مسلم رہنماوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اٹلی سمیت پورے یورپ میں مسلم کمیونٹی کےمسائل حل کرنے میں ایک دوسرے سے باہمی تعاون کا اعادہ کیا گیا۔ وفد کے سربراہ نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو اٹلی میں مستقبل قریب میں منعقد ہونے والی ایک اہم کانفرنس میں شرکت کی پیشگی دعوت بھی دی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ کے سلسلہ میں اٹلی ہیں، جہاں آپ تنظیمی امور کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top