مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام محفل مشاعرہ

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام قائد ڈے کی تین روزہ تقریبات ’’سٹوڈنٹ لیڈرز سمٹ‘‘ کے سلسلہ میں محفل مشاعرہ مرکزی سیکرٹریٹ میں 15 فروری 2020ء کو منعقد ہوا۔ محفل مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء عباس تابش، ندیم بھابھہ، رحمان فاس، آغر ندیم سحر، احسان الحق مظہر، شہزاد قیس شاعرم، احمد فرہاد، احمد عطاء نے شرکت کی۔ محفل کی صدارت نامور شاعر عباس تابش نے کی۔

محفل مشاعرہ میں منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ ایم ایس ایم کے صدر عرفان یوسف، مرکزی میڈیا سیکرٹری نوراللہ صدیقی اور دیگر رہنما بھی محفل مشاعرہ میں موجود تھے۔

اس موقع پر شعراء کی جاندار شاعری سے محفل مشاعرہ کشت زعفران بن گئی۔ محفل مشاعرہ میں ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے شعراء کو بھرپور دل کھول کر داد دی۔ آخر میں خرم نواز گنڈاپور نے مہمان شعراء کو شیلڈز دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top