کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سٹاف ممبران کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کیساتھ قائد ڈے تقریب

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سٹاف ممبران نے پرنسپل ممتاز الحسن باروی کی سربراہی میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کیساتھ قائد ڈے تقریب منائی۔ تقریب میں شیخ الفقہ مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، رانا محمد اکرم قادری، نواز ظفر، علامہ محمد الیاس اعظمی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی اور دیگر سٹاف ممبران شامل تھے۔

کالج آف شریعہ کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تمام سٹاف ممبران اور اساتذہ کرام کیساتھ ملکر کیک کاٹا اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top