شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر منہاج یونیورسٹی میں ’’فاونڈرز ڈے‘‘ تقریب

founders day minhaj university

منہاج یونیورسٹی لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ انتہائی جوش و خروش کیساتھ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب ’’فاونڈرز ڈے‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں خرم نواز گنڈا پور، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر محمد شاہد سرویا، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، معروف اینکر پرسن اجمل جامی، سابق منیجر پاکستان کرکٹ ٹیم اظہر زیدی، سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، سید امجد علی شاہ، جی ایم ملک و دیگر رہنماؤں بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فاؤنڈرز ڈے تقریب میں ڈاکٹر محمد اسلم غوری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی کرنل (ر) محمد احمد خان، کنٹرولر امتحانات صبیح صلاح الدین ڈپٹی ڈائریکٹر امتحانات حیدر علی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ منہاج یونیورسٹی رابعہ محبوب علی، ڈائریکٹر فنانس عبدالرحمن، ہیڈ آف ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ روبینہ سعید، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کریمنالوجی اینڈ کریمنل جسٹس سسٹم ڈاکٹر جمال عباسی سمیت مینجمنٹ سٹاف، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں بانی و سرپرست منہاج یونیورسٹی لاہور ”شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری“کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 طلباء و طالبات کو لاکھوں روپے سے سکالر شپ ایوارڈ دئیے گئے اور یونیورسٹی کے ٹیچنگ اور کلیریکل سٹاف میں سے 3 خوش نصیبوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹ بھی دئیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ رواں سال ذہین بچوں کو 26 لاکھ روپے کے سکالر شپ دئیے گئے اور سینکڑوں بچوں کو فیسوں میں جزوی رعایت دی گئی اور یہ رقم بھی کروڑوں میں ہے۔ منہاج القرآن کا تعلیمی ویژن ذہین مگر غریب بچوں کیلئے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ تعلیم کی سہولتیں مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پختہ یقین اورمصمم ارادہ انسان کو منزل تک پہنچاتا ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ہمیشہ کہتے ہیں زندگی میں کامیابی یا ناکامی کی کوئی اہمیت نہیں ہونی چاہیے، اصل اہمیت مسلسل جدوجہد کی ہے، جو شخص بھی نیک نیتی کے ساتھ مقاصد کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھتا ہے اسے 100 فیصد نتائج ملیں یا نہ ملیں وہ کامیاب و کامران شخص ہے، کامیابی کا لالچ اور ناکامی کا خوف انسان کو کمزور کر دیتا ہے۔

وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان ہی نہیں عالم اسلام کا سرمایہ ہیں، انہوں نے پاکستان اور پاکستان کے باہر فروغ تعلیم اور تفہیم دین کیلئے تقریری، تحریری سطح پر جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل رشک ہیں، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری منہاج یونیورسٹی لاہور کے بانی و سرپرست ہیں اور منہاج یونیورسٹی ایک نظریہ کے تحت کام کررہی ہے اور وہ نظریہ طلباء و طالبات کو ایک اچھا اور سچا انسان اور پروفیشنل بنانے کا ہے۔

ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ کامیاب شخصیات کی تابعداری سے مراد ان کے نقش قدم پر چلنا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے عمر بھر کتاب سے محبت کی، نئی نسل، دینی اور دنیاوی کامیابیوں کیلئے کتاب کو سینے سے لگائے۔ منہاج یونیورسٹی جیسا عظیم ادارہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ویژن کا مرہون منت ہے۔

اس موقع پر دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج یونیورسٹی کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تجدیدی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

فاؤنڈرز ڈے کی تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ سالگرہ کے موقع پرڈیپارٹمنٹ آف ماس کمیونیکیشن کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی کے حوالے سے ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

founders day minhaj university

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top