ملتان: شیخ الاسلام کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے زیراہتمام قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ پر قائدڈے تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پرسرپرست تحریک مخدوم شہباز ہاشمی، ضلعی ناظم زمان خان اعوان، میجر محمد اقبال چغتائی، احمد کاظمی، مفتی سعید اختر، انجینئر جواد صادق، سید حسنین شاہ، سجاد نقشبندی، شاہد ہاشمی، ارشد چشتی، شہباز مغل، صابر علی، عثمان چغتائی اور ددیگر نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں منہاج القرآن ملتان کے ضلعی صدر یاسرارشاد دیوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری خداداد صلاحیتوں کے مالک ایک عظیم مصلح، مدبر، محدث، مفسر اور مفکر ہیں۔ وہ مسلم امہ کے عظیم رہنما اور عالمی سفیرامن ہیں۔ ان کا مرتب کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا دور حاضر میں ایک عظیم علمی کارنامہ ہے جس کی مثال گذشتہ صدیوں میں بھی نہیں ملتی۔
تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالمی سطح پر امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا ہے، اس حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ آج دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں نظرآنے والے اسلامک سنٹرز اور تعلیمی ادارے ڈاکٹر طاہرالقادری کے وژن اور بھر پور جدوجہد کا عملی ثبوت ہیں۔
متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزا ارشدالقادری نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کی ہزاروں کی تعداد میں تصنیف کی گئیں کتب دنیا بھر میں امت مسلمہ کی رہنمائی کررہی ہیں۔
مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ علمی، تحقیقی، دینی، سیاسی، سماجی اور تنظیمی محاذ پر دنیا بھر میں ہونیوالی جدوجہد انکا طرعہ امتیاز ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری کی زیرسرپرستی تحریک منہاج القرآن نے تعلیمی میدان میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا، پاکستان بھر اور پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار ساز ی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
مرکزی میڈیا کوارڈینٹر راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے علم اور قلم کے ذریعے ایک جہان آباد کیا۔ دنیا بھر میں انسانیت خدمت کیلئے کی جانیوالی جدوجہد اپنی مثال آپ ہے۔ ڈاکٹرطاہرالقادری نے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فتویٰ دے کر دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تصور کو واضح کیا۔
تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور انکی صحتیابی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
تبصرہ