تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا زینہ ہوتی ہے: ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی

align="center">دنیا کو خیرہ کر دینے والی نت نئی ایجادات و تخلیقات سب تعلیم ہی کی بدولت ہیں
منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے دور جدید کے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ ہیں
پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کی ماڈل ٹاؤن میں اساتذہ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

لاہور (22فروری 2020ء) پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہاہے کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی کا زینہ ہوتی ہے، اقوام عالم میں وہی قو میں معتبر ٹھہرتی ہیں جو تعلیم کو ترجیح دیتی ہیں۔ تعلیم ہی کی بدولت ترقی کا معراج قوموں کا مقدر بنتی ہے،دنیا کو خیرہ کر دینے والی نت نئی ایجادات و تخلیقات سب تعلیم ہی کی بدولت ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں ہم تعلیم کے شعبے میں دنیا سے بہت پیچھے ہیں۔ ان مشکل حالات میں ملک کے طول و عرض میں پھیلے منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے کسی نعمت سے کم نہیں۔ 700 سکولوں، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز،درجنوں کالجز اور عالمی معیار کی منہاج یونیورسٹی مستقبل کے معماروں کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کےلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں اساتذہ کے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شفاقت بغدادی، عین الحق بغدادی، ڈاکٹر شبیر جامی، صابر نقشبندی و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہاکہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلباء اعلیٰ معیار کی تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں، منہاج القرآن کے تعلیمی ادارے دور جدید کے تقاضوں سے مکمل ہم آہنگ ہیں اور جدید خطوط پر طلباء کو تعلیم و تربیت کی فراہمی منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں کا طرہ امتیاز ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top