منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ہیڈ کوارٹر کے دوسرے حصہ کا افتتاح

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس ہیڈ کوارٹر کے دوسرے حصے کا تزئین و آرائش کے بعد باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس اور جملہ فورمز کے ذمہ داران اور منہاج القرآن یورپین کونسل کے ذمہ دار بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو نئے ہیڈ کوراٹر کے قیام کے بارے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بعدازاں آپ کو سنٹر کے مختلف حصوں کا وزٹ بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے فرانس کے مقامی عہدیداران سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں ہیڈکوارٹر کی تزئین و آرائش پر خصوصی مبارک باد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top