فرانس: منہاج یوتھ لیگ کی تربیتی نشست میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام منہاج یوتھ لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ نشست میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے ذمہ داران و کارکنان بھی شریک ہوئے۔نشست کے بعد نوجوانوں اور کارکنان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات بھی کی۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان علم، حلم اور کردار کے ذریعے قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کریں۔ آپ نے کہا کہ قرآن نے فلکیات، نباتات، جمادات اور آسمان و زمین کی تشکیل کے حوالے سے 14سو سال قبل جو حقائق بیان کیے سائنس آج انکی توثیق کر رہی ہے۔ اس لیے ہمیں نئی نئی ایجادات و سائسنی ترقی کو قرآنی پس منظر میں دیکھ کر تسلیم کرنا ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top