کھپرو میں شیخ الاسلام کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب

تحریک منہاج القرآن کھپرو سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحب کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں آپ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں ڈویژنل کوارڈینیٹر تحریک منہاج القرآن نواب شاہ عبدالستار چوہان، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سانگھڑ سید زاہد علی شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو شوکت علی خان قائم خانی، حاجی عبداللہ کمبھار، شمس الدین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن سندھ کے رفقاء اور مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے کارکنان بھی موجود تھے۔ آخر میں شیخ الاسلام کی صحت تندرستی اور درازی عمر کے لئے دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top