قونصل جنرل آف پاکستان بلال احمد بٹ کا ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ کا وزٹ

ہانگ کانگ میں قونصل جنرل آف پاکستان بلال احمد بٹ نے 21 فروری 2020ء کو ادارہ منہاج القرآن ہانگ کانگ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سپرنڈنٹ آف پولیس مسٹر وونگ وائی ہانگ اور ڈویژن کمانڈر کووی ڈویژن بھی موجود تھے۔

وزٹ کے دوران قونصل جنرل آف پاکستان نے ہانگ کانگ میں ادارہ منہاج القرآن کووی چیانگ برانچ میں جمعۃ المبارک کی نماز بھی ادا کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث پاکستانی کمیونٹی ہانگ کانگ حکومت کی طرف جاری کر دہ ہدایات کو ضرور فالو کرے۔ اس موقع پر انہوں نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے خصوصی ماسک بھی لوگوں کو دیئے۔ یہ ماسک منہاج القرآن ہانگ کانگ کے صدر قمر زمان منہاس کی طرف سے مہیا کیے گئے تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top