منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب 15 مارچ کو ہو گی

23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے، اخراجات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ادا کریگی
تقریب 15 مارچ کو ہو گی، ہر جوڑے پر اڑھائی لاکھ خرچ آئے گا: سیدامجد علی شاہ

Minhaj Welfare Foundation Collective Marriages

لاہور (25 فروری 2020ء) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب 15 مارچ 2020 ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقد ہو گی، تقریب میں مروجہ میرٹ کی بنیاد پر ملک کے مختلف شہروں سے مستحق 23 جوڑوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 15سو مہمان مدعو کیے جائیں گے، شادیوں کی اجتماعی تقریب کے جملہ اخراجات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ادا کرے گی، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہر سال لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں شادیوں کی اجتماعی تقاریب منعقد کرتی ہے اور ہر جوڑے پر 2 سے اڑھائی لاکھ روپے خرچ آتا ہے، دولہا اور دلہن کے عزیز و اقارب کو بھی بطور باراتی شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، دولہا اور دلہن کو گھریلو سامان، پارچہ جات اور تحائف بھی دئیے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا یہ ویژن ہے کہ اصل دین اور عبادت دکھی انسانیت کے دکھ درد بانٹنا ہے، شیخ الاسلام کے اسی خدمت خلق کے ویژن کے تحت منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اپنا انسانی فلاحی کردار ادا کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ دین اسلام محض عبادات، نماز روزے تک محدود نہیں بلکہ عبادت کی روح انسانیت کی خدمت ہے، انہوں نے مزید بتایا کہ 15مارچ کی شادیوں کی اجتماعی تقاریب کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور تقریب کو کامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا تمام کمیٹیوں کے سربراہان اور ممبران 15مارچ 2020ء کے دن صبح 10 بجے دولہا، دلہن اور ان کے عزیز و اقارب کے استقبال کیلئے موجود ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top