سپین: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں قائم ہونے والے نئے اسلامک سنٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل میلا زارگوزا میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا۔ جمعۃ المبارک کے بعد آپ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میلا زارگوزا کے ذمہ داران و عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آپ نے سپین میں منہاج القرآن کے نئے اسلامک سنٹر کے قیام پر قائدین کو مبارکباد دی۔

نماز جمعۃ المبارک کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سپین میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان اور دیگر لوگوں کے حال میں انتقال کر جانے والے متوفیین کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر آپ نے مرحومین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top