قرآن کائنات کا سب سے بڑا معجزہ ہے: آسٹریا میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکتہ آراء تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، تقریب میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ تعارفی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے ذمہ داران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور ممتاز پاکستانی شہریوں نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا خوشحال مستقبل قرآنی احکامات پر عملدرآمد سے جڑا ہے۔ قرآن کائنات کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔ قرآن سے جڑ جائیں، اسی میں ہی انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشہ پوشیدہ ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل نے تقریب میں شریک صحافیوں، ممبرز آف پاکستان فرینڈز آسٹریا،
اور ادارہ المصطفی انٹرنیشنل آسٹریا کے ایگزیکٹو ممبران سے خصوصی ملاقات بھی کی اور
آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت اور پرامن کردار کو سراہا۔
تقریب میں شریک پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے قرآنی
انسائیکلوپیڈیا کی اشاعت پر قائد تحریک منہاج القرآن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 69 ویں سالگرہ کا کیک کاٹ
بھی کاٹا گیا۔
تبصرہ