جھنگ: منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن دارالعلوم فریدیہ قادریہ میں قائد ڈے کی تقریب

مورخہ: 01 مارچ 2020ء

منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن برائے طلباُ و طالبات دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام کے بھانجے صاحبزادہ محمد طاہر قادری مہمان خصوصی تھے۔ ان کی فیملی اور بھانجی مسز مریم عدنان قادری، مسز مریم قدیر قادری صدر MWL جھنگ، ناظمہ الھدایہ حافظہ زنیرہ سرفراز، طارق انصاری، محمد بلال سمرا، حافظ فیصل بلال نے بھی پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں طلبا و طالبات واساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے تحریکی ترانے اور شیخ الاسلام کی شان میں لکھا کلام بھی پیش کیا۔

اس موقع پر سینیُر حفاظ حافظ محمد شکیل قادری ناظم منہاج القرآن تحصیل جھنگ، حافظ فیصل عمر لیکچرار چناب کالج جھنگ، حافظ فیصل صدیق پی ایچ ڈی سکالر عوامی جمہوریہ چیک اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و عملی اور تجدیدی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ کے ڈائریکٹر علامہ عبدالقدیر قادری نے شیخ الاسلام کی ہمہ جہت شخصیت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو مصطفوی مشن منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت اختیار کرنے کی دعوت دی۔

پروگرام کے اختتام پر طلبا ء و طالبات کی طرف سے دو خوبصورت کیک کاٹے گئے اور شیخ الاسلام کی درازی عمر کیلئےخصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top