تحریک منہاج القرآن خانگڑھ کے زیراہتمام قائدڈے کی تقریب

مورخہ: 02 مارچ 2020ء

تحریک منہاج القرآن خانگڑھ ضلع گھوٹکی سندھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، پروگرام کی صدارت صوبائی امیر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبدالستار سعیدی نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول فقیر محمد یوسف سومرو نے پیش کی۔ تقریب میں مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سوانح حیات اور خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن خانگڑھ حاجی مظفر حسین مہر، جنرل سیکریٹری حافظ عبدالقیوم نوناری، ضلعی امیر گھوٹکی سید زاہد علی شاہ، جنرل سیکریٹری گھوٹکی حاجی محمد امین کلوڑ، صدر علماء کونسل اپر سندھ مولانا عبدالحفیظ کھوڑو، معزز مہمان پروفیسر عبدالمنان کلوڑ، ڈاکٹر عبدالمالک نوناری ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ، سعداللہ مہر، حاجی محمد مراد مہر، حضور بخش مھرصدر پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن خان گڑھ اور ضمیر حسین مہر بھی موجود تھے۔

تقریب میں منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان اور معززین شہر سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا اور آپ کی صحت تندرستی اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top