ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ یورپ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

مورخہ: 05 مارچ 2020ء

Dr Hassan Qadri

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری یورپ کے کامیاب تنظیمی دورہ کے بعد جمعرات کی صبح وطن پہنچ گئے۔ لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنماؤں نے آپ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مرکزی خرم نواز گنڈا پور، محمد رفیق نجم، ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ،نوراللہ صدیقی، جواد حامد، عارف چودھری، حافظ غلام فرید، سید امجد علی شاہ، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، قاضی فیض الاسلام، حاجی محمد فرخ و دیگر راہنماؤں اور کارکنوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو خوش آمدید کہا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایک ماہ کے دورہ یورپ کے دوران ڈنمارک، سویڈن، ناروے، اٹلی، فرانس، یوکے، جرمنی، سپین اور آسٹریا کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف کانفرنسز، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی مناسبت سے قائد ڈے کی تقریبات میں شرکت اور ممالک میں تنظیمات و کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

Dr Hassan Qadri

Dr Hassan Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top