منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کی تقریب حلف برداری و تقریب تقسیم اسناد

مورخہ: 08 مارچ 2020ء

منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ’’استحکام پاکستان کنونشن‘‘ میں گرینڈ اوتھ سرمنی منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب حلف برداری میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جنوبی پنجاب کے تمام منہاج القرآن جنوبی پنجاب زون کی تمام یونین کونسلز، پی پی حلقہ جات اور ضلعی عہدیداران سے حلف لیا اور سب کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب حلف برداری میں نادر حسین سہروردی اور احسان اللہ سنبل نے نقابت کی۔ تقریب حلف برداری کے موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ تلاوت و نعت کے بعد ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں چودھری عبد الغفار سنبل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ اس موقع پر زونل نائب ناظم ڈاکٹر حبیب احمد سہروردی اور مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف نے بھی خطاب کیا۔

نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری نے اپنے خطاب میں ’’گرینڈ اوتھ سرمنی‘‘ کی غرض و غایت اور منہاج القرآن جنوبی پنجاب کی شاندار کارکردگی بھی پیش کی۔

تقریب حلف برداری میں صوبائی صدر سندھ مخدوم ندیم ہاشمی نے معزز مہمانوں اور ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو سندھی اجرک بھی پہنائی۔تقریب حلف برداری میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اعلیٰ کارکردگی پر تنظیمات اور انفرادی کارکردگی پر کارکنوں کو شیلڈز بھی دیں۔

تقریب کے آخر میں سردار شاکر خان مزاری نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کو سوینئر پیش کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سردار شاکر خان مزاری کو شیلڈ دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top