منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں کا افتتاح

مورخہ: 08 مارچ 2020ء

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جنوبی پنجاب کے دو روزہ وزٹ کے دوران منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں کا افتتاح کیا۔ آپ نے فیتہ کاٹ کر تختی کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور سردار شاکر مزاری بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج اسلامک سنٹر میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے قرآن کلاسز کا جائزہ لیا اور شعبہ تحفیظ القرآن کے بچوں سے ملاقات کی۔ آپ نے منہاج اسلامک سنٹر کی عمارت کا وزٹ بھی کیا اور جاری سرگرمیوں کو سراہا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی کا پہلا زینہ ہے، منہاج القرآن تعلیم و تربیت کے مراکز قائم کررہی ہے، انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی عبادت ہے۔

اس سے پہلے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں پہنچنے پر مرکزی نائب ناظم اعلیٰ جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری اور چودھری عبد الغفار سنبل ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن، علامہ نصیر بابر پرنسپل منہاج القرآن اسلامک سنٹر لودھراں اور دیگر قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top