ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی چودھری عبد الغفار سنبل اور ملک انور قادری سے تعزیت

مورخہ: 08 مارچ 2020ء

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں چودھری عبد الغفار سنبل کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر لودھراں سے معززین شہر سابق چیئرمین بلدیہ شیخ افتخار الدین تاری، مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمن راؤ احسان الحق، سابقہ یونین کونسل ناظمین ملک غلام نازک آرائیں، مہر اشرف، ملک ریاض آرائیں، ملک احمد بخش اور ملک رمضان کے علاوہ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر عرفان یوسف ڈپٹی سیکرٹری جنرل احسان اللہ سنبل اور دیگر مشہور شخصیات نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔

بعدازاں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ملک انور قادری کی زوجہ محترمہ شمشاد انور قادری کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے انکے گھر پہنچے۔ اس موقع پر مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top