وباء سے دو کروڑ پاکستانی بیروزگار ہو سکتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

مورخہ: 27 مارچ 2020ء

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کورونا وائرس کے حوالے سے ملت کی رہنمائی کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے راشن اور سینیٹائزر کی تقسیم

Khurram Nawaz Gandapur

لاہور (27 مارچ 2020) تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباء سے پاکستان میں دو کروڑ افراد بیروزگار ہو سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ہوشربا اور تکلیف دہ ہیں، پاکستان جیسا غریب ملک اتنی بڑی تعداد میں بیروزگاری کا عفریت برداشت نہیں کر سکتا، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے کروڑ وں عوام اور مخیر حضرات دو کروڑ عوام کی مالی مدد کیلئے سامنے آئیں، مدد سے اللہ بھی راضی ہو گا اور پاکستان کے مزدور اور ان کے خاندان کسی نئی آزمائش سے بچ سکیں گے، انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو ہدایت کی کہ راشن کی فراہمی کے منصوبوں پر زیادہ توجہ دی جائے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں علامہ امداد اللہ قادری، علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر رفیق نجم، سردار شاکر حسین مزاری نے اپنے مشترکہ بیان میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اہم مسائل پر بروقت ملت اسلامیہ کی رہنمائی کر کے اسلامیان پاکستان کو فکری ابہام سے بچایا۔ رہنماؤں نے کہا کہ مصطفوی تعلیمات انسانیت کی رہنمائی سے عبارت ہیں اور دین اسلام میں کوئی زور زبردستی نہیں ہے، شیخ الاسلام نے حدیث نبویﷺ کی روشنی میں بتایا کہ جان لیواء وباء کی صورت اور ہنگامی حالات کے تناظر میں نماز گھروں میں ادا کی جا سکتی ہے۔

دریں اثناء منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کی طرف سے لاہور کے مختلف حلقہ جات میں 10 ہزار افراد کو راشن، سینیٹائزر اور فیس ماسک فراہم کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دے کر تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے آن لائن اجلاس ہوا جس میں انجینئر ثناء اللہ خان، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، حفیظ اللہ جاوید، محمد حسیب، حاجی محمد حنیف قادری نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top