کھوئیرٹہ (آزادکشمیر): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے کھوئیرٹہ کے مستحقین میں راشن پیکجز کی تقسیم
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز نے تحصیل کھوئیرٹہ میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، فیس ماسک اور نقدی امداد کی صورت میں راشن پیکجز مستحقین میں تقسیم کیے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ آزادکشمیر کے ناظم ویلفیئر سید حبیب حسین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھوئیرٹہ کی طرف سے پہلے فیز میں 50 کے قریب مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
تبصرہ