ملتان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ یاسر ارشاد دیوان، مخدوم شہباز شاہ ھاشمی، محمد عمر چشتی، ملک محمد زمان اعوان، سعید احمد بخاری، محمد ندیم اور  تحریک منہاج القرآن ملتان ہیڈ کوارٹر کی متحرک ٹیم نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملتان کی طرف سے 300 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top