پشاور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور ڈویژن کے میڈیا ترجمان فیض الرحمن خان قادری نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ کروناوائرس کی وباء کے باعث عوام کی سہولتوں کیلئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور نے اپنے پہلے فیز میں اپنے دائرہ کار کو مستحقین میں راشن کی تقسیم میں ہر سطح پر مزید بڑھایا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار راشن بیگ کی گھر گھر تقسیم میں دن رات مصروف عمل ہیں۔

راشن بیگ کی تقسیم کے دوران تحریک منہاج القرآن پشاور، منہاج ویمن لیگ پشاور، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قائدین، عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

میڈیا کوارڈینیٹر فیض الرحمن خان قادری نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلے فیز میں پشاور بھر میں 50 سے زائد خاندانوں کو راشن تقسیم کیا گیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور پاکستان بلاامتیاز رنگ و نسل شہر بھر میں مستحقین کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top