سیالکوٹ: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم - فیز 2

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں ادریس آسوی صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع سیالکوٹ کی سرپرستی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور منہاج یوتھ لیگ سیالکوٹ راشن تقسیم کا دوسرا فیز چوہدری یاسین طاہر (سابق ڈپٹی کنوینئر یوتھ لیگ ضلع سیالکوٹ) کی خصوصی کاوش سےمکمل کیا گیا ہے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top